کلین اینڈ گرین لاہور مہم کے تحت ایل ڈی اے کا ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں آپریشن

لاہور(نیٹ نیوز) کلین اینڈ گرین لاہور مہم کے تحت ایل ڈی اے کا ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں آپریشن۔ متعدد املاک کے باہرغیر قانونی تعمیرات اور شیڈ مسمار کر دئیے ۔ کلین اینڈ گرین لاہور۔ ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن پر زور۔شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ اور انفورسمنٹ کا ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں مشترکہ آپریشن۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ باسط عزیز نے کی۔آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال ۔ جوبلی ٹاؤن میں ریمپ اور شیڈ مسمار کر دئیے گئے ۔ جبکہ کمرشل املاک کی غیر قانونی تعمیرات بھی گرادیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں قائم تجاوزات بھی مسمارکی کر دی گئیں ۔شہر سےتجاوزات کے خاتمے کے لئے ایل ڈی اے کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …