پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل سروس سنٹر آفیشل نے صوبائی وزیر مال کی یقین دہانی اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل سروس سنٹر آفیشل نے صوبائی وزیر مال کی یقین دہانی اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی پیشکش ٹھکرا دی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سروس رولز مکمل کئے جانے اور سروس سٹرکچر کی فوری بحالی کی شرط ہڑتال ختم کرنے کیساتھ مشروط کر دی ملازمین کی جانے والی ہڑتال نیا رخ اختیار کر گئی صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر زیر تعینات سروس سنٹر آفیشل کی کثیر تعداد کی جانب سے سروس رولز کی بحالی سالانہ تنخواہوں میں اضافہ پر ڈٹ گی، رات گئے صوبائی وزیر مال کرنل انور اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی راﺅ اسلم، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ کوالٹی عاصم جاوید کی سروس سنٹر آفیشل کیساتھ ایک گھنٹے سے یا زائد ٹائمنگ فریم پر مذاکرات کے لئے کی جانے والی میٹنگ ، صوبائی وزیر مال کی جانب سے کروائی جانے والی یقین دہانی اور پنجاب اراضی ریکارڈ سنٹر بند رکھنے اور ہڑتال مزید جاری کرنے کا اعلان کر دیا، مزید معلوم ہوا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹر ملازمین کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جب تک سروس رولز کی فوری بحالی کا ایگزیکٹو لیٹر جاری نہیں کریں گے ہڑتال ختم نہیں کریں گے رات گئے ہڑتال کو جاری رکھنے کے فیصلے پر ملازمین کا ایک موقف سامنے آ گیا دوسری جانب ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھی جلد اپنا لائحہ عمل واضع کریں گے ہم نے ہر طرح کی پیشکش اور آفیسر سٹاف کو کر دی ہے اب ان کا حتمی مطالبہ سامنے آ گیا ہے اس پر ہم بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی پیشکش بھی بے سود رہی اراضی ریکارڈ سنٹر کےوفد نا واپسی پر ملازمین کو میٹنگ کی آگاہی دی گئی اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے دی جانے پیشکش بھی ٹھکرا دی گئی ذرائع کے مطابق ملازمین کو تین سالہ کنٹریکٹ میں توسیع سالانہ تنخواہوں میں اضافہ اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے سٹاف کیساتھ فرینڈلی پوزیشن بھی نظر انداز کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …