گارڈنگ نمائش کا اہتمام اورسیز پاکستانی ہاوسنگ سکیم میں ڈھیروں سٹالز لگائے گئے

لاہور(میڈیا92نیوز/رپورٹ اظہر محمود سے) پھولوں اور پودوں سمیت سجاوٹی اشیاءایک ہی چھت تلے۔ گارڈنگ نمائش کا اہتمام اورسیز پاکستانی ہاوسنگ سکیم میں ڈھیروں سٹالز لگائے گئے۔ فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت اور خریداری کی۔اورسیز پاکستانی ہاوسنگ سکیم میں اوور گارڈنگ گروپ کے زیر اہتمام گارڈنگ ایگزبیشن۔ نمائش میں کراکری، ملبوسات اور کھانے سمیت 47 سٹالز لگائے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش سے من پسند اشیاءکی خریداری کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسی ایگزبیشن سے تمام تر اشیا ایک ہی چھت تلے حاصل کر سکتے ہیں۔ اچھے موسم میں دلکش نمائش ہے۔ سٹالز مالکان کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش سے کاروبار کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …