ملازمین کے نام جائیداد اور گاڑیاں ، کھوکھر براداران سے متعلق نئے انکشافات سامنے آ گئے

لاہور(نیٹ نیوز میڈیا92نیوز) ملازمین کے نام جائیداد اور گاڑیاں ، کھوکھر براداران سے متعلق نئے انکشافات۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔کھوکر برادارن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن۔تحقیقات کا دائرہ وسیع ذرائع ایکسائز حکام کے مطابق کھوکر براداران نے اپنے ملازمین کے نام بے شمار جائیدادیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ کروا رکھی ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکر براداران کے ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کھوکر براداران کے اثاثوں سے متعلق نیب میں تفصیلی رپورٹ ارسال کرچکے ہیں۔کھوکر براداران کے گھر چائے والے تک کا ریکارڈ بھی نیب میں بجھوایا جا چکا۔سیف الملوک کوکھر، افضل کھوکھر اورشفیع کھوکھر نے اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں پیش ہوکر۔اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ کھوکر پیلس اور زمینوں سے متعلق ریکارڈ جمع کروایا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کھوکر برادارن کے خلاف ہر پہلو سے تحقیقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …