اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں پٹوار خانوں کی کوئی ضرورت نہیں اور وہاں زمین کی خرید و فروخت رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں شہری علاقوں میں پٹواریوں، قانون گو اور تحصیل داروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے سماعت سمیٹتے ہوئے حکم دیا کہ شہری علاقوں میں زمین کی کوئی خرید و فروخت زبانی نہیں ہوگی، پٹوار خانے اور ریونیو ریکارڈ کے دوسرے دفاتر صرف ریکارڈ کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے جو زمین کی ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔سپریم کورٹ نے حکم میں قرار دیا کہ شہری علاقوں میں زمین کی خرید و فروخت رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے ہوگی اور وہاں پٹوار خانوں کی کوئی ضرورت نہیں صرف رجسٹریشن کے ذریعے زمین منتقل ہوگی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا جہاں لینڈ ریونیو کا کوئی تخمینہ نہیں وہاں پٹوار خانے کیسے کھلے ہیں جس پر صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا کہ قانون کی تشریک کا معاملہ ہے، چیف جسٹس نے کہا اس سے متعلق میرا ہی فیصلہ ہے، پٹوار خانے بند کردئیے ہیں،حکومت کو دھیلا بھی نہیں ملے گا۔حکومت پنجاب کے وکیل نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زمین کی فروخت زبانی ہوتی ہے جس پر ممبر ریونیو نے کہا خسرہ نمبر سے زمین منتقل ہوتی ہے، چیف جسٹس نے کہا دنیا چاند پر چلی گئی ہے، یہاں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیوں نہیں ہوسکتا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ریکارڈ کہاں سے آجاتا ہے، شہروں میں تو ماسٹر پلان ہوتا ہے اور جو علاقے ماسٹر پلان میں نہیں آتے وہاں زمین کی فروخت ایسے ہوتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا شہری علاقوں میں لینڈ ریونیو کا ریکارڈ ہے وہاں پٹوار خانوں کی کیا ضرورت ہے، پٹوار خانوں نے لٹ مچائی ہوئی ہے۔
Read Next
31 جولائی, 2024
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
15 جون, 2024
سکھ مذہب کے تاریخی گردوارہ بھائی کرم سنگھ کے تحفظ و بحالی کا کام شروع کردیا گیا
22 مئی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
8 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
17 اپریل, 2024
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ
Related Articles
پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ
20 فروری, 2024
شادی کی تقریب میں حملہ آوروں کی فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج جاں بحق ہوگیا، مقدمہ درج ہوگیا
20 فروری, 2024