وفاقی حکومت کی چار کنال کمرشل اراضی پر لینڈ مافیا نے دوبارہ قبضہ کر لیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) ہربنس پورہ میں تین ماہ قبل واہ گزار کروائی جانے والی وفاقی حکومت کی چار کنال کمرشل اراضی پر لینڈ مافیا نے دوبارہ قبضہ کر لیا وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی خسرہ نمبران2111,2110 میں واقع ہے ریلوے پھاٹک کے نزدیک واقع اس کمرشل اراضی پر قبضہ مافیا عرصہ دراز سے بیکری کیلئے ویئر ہاﺅس تعمیر کروانے جا رہا ہے محکمہ ریونیو کے انتظامی افسران کی خاموشی نے معاملہ مزید مشکوک کر دیا ذرائع نے مزید آگاہی دی کہ تین ماہ قبل نائب تحصیلدار اسماعیل شاہد اور قانونگو صابر علی نے اس سرکاری اراضی کو واہ گزار کروایا تھا اور موقع پر چار دیواری بھی مسمار کر دی تھی ریونیو سٹاف کی جانب سے ملزمان نذر حسین اور بشیر احمد کے خلاف جعلی اور بوگس اقرار نامہ ظاہر کرنے پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ اندراج کی سفارش بھی کی گئی تھی مگر اب حقیقت بالکل اس سے برعکس ظاہر ہوئی ہے وفاقی حکومت کی اس 4کنال سرکاری اراضی پر پختہ تعمیرات مکمل کرتے ہوئے راحت بیکرز کیلئے ویئر ہاﺅس تعمیر کروایا جا چکا ہے متعلقہ تھانہ میں بھی دی جانے والی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر ہو چکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریونیو کے چند ملازمین نے 30لاکھ روپے لیکر وفاقی حکومت کی چار کنال سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ کروا دیا ہے اور راحت بیکرز کی انتظامیہ کا قبضہ پکا کر دیا ہے ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ ریونیو سٹاف کی جانب سے قبل ازیں جہاں کارروائی کی جاتی ہے وہاں دوگناہ زائد پیسے مل جانے پر دوبارہ تعمیر بھی کروا دی جاتی ہے تاہم انتظامیہ لا علمی، خاموشی اور خاموش رہنے کی پالیسی میں سے اندازہ ہوتا ہے کہ مال کی رسائی اوپر تک پہنچائی گئی ہے تاہم موجودہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار میاں عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا ہے کہ روزنامہ”پاکستان“ کی نشاندہی کا نوٹس لے لیا ہے جلد کارروائی کی جائے گی اس گھناﺅنے کام میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …