ایل ڈی اے میں اندھیر نگری چوپٹ راج

لاہور(اپنے نمائندے سے )ایل ڈی اے میں اندھیر نگری چوپٹ راج،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حنا رخ کو نیب اور چیف جسٹس پاکستان کے احکامات پر عمل کرنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شکیل بھٹی پر نیب اور چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق صاف پانی کمپنی کے اضافی تنخواہ کی مد میں بائیس لاکھ بارہ ہزار دو سو پچپن روپے واجب الادا ہیں۔ اس فیصلہ کے مطابق رقم کی ادائیگی سے قبل کسی عہدہ پر تعیناتی نہیں ہو سکتی۔ اور تنخواہ کی ادائیگی کے لئے اپنی آخری تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ بھی جمع کروا دیں۔ جبکہ شکیل بھٹی کو ادائیگی سے قبل ہی ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے شکیل بھٹی کی تنخواہ ادائیگی کی فائل پر نیب اور چیف جسٹس کے احکامات کا ذکر کرتے ہوئے احکامات کے لئے اعلی افسران کوبھجوا دی تھی۔حنا رخ کی ستائش کے بجائے انکے قانون پر عملداری کی پاداش میں شکیل بھٹی نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انہیں معطلی کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …