تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

مظفرگڑھ ( بیورو چیف راﺅ کامران سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاءالحق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معائنہ کے دوران تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے انہوں نے کہا کوتاہیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کی محکمہ صحت ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹس سے استفادہ حاصل کرے تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکے اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ عملہ کی کوتاہیوں اور غیرذمہ دارانہ طرز عمل کا بھی سختی سے نوٹس لیا جائے اور ملازمین کی حاضری کویقینی بنائی جائے اس کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کو فعال کیا جائے یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں شریک صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نادر نیازی نے ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹ پیش کی نادر نیازی نے کہا کہ ایم ای ایز محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ضروری ہے کہ ایم ای ایز کی رپورٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے شرکاءکو یقین دلایا کہ محکمہ صحت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کی راہنمائی میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت یا غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ایک ماہ کے دوران 8 ملازمین کو شوکاز نوٹس جبکہ81 ملازمین کی جواب طلبی کی گئی ہے اجلاس میں ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر رفیق حسین بھٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ہیڈکواٹر ڈاکٹر ریاض ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی ڈی ایچ اوز ایم ای ایز مبصر لئیق پی اے اور عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر محکمہ صحت نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …