لاہور کے تمام بڑے چھوٹے پارکس میں تعمیر و مرمت کے سلسلے میں ڈاکٹر فیصل ظہور کی زیر صدارات اجلاس

لاہور(اپنے نمائندے سے )لاہور کے تمام بڑے چھوٹے پارکس میں تعمیر و مرمت کے سلسلے میں ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر فیصل ظہور کی زیر صدارات اجلاس، اجلاس میں پی ایچ اے کے تمام انجینئرنگ /ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بھی شامل تھیں۔ اجلاس میں پارکوں کی خوبصورتی کے حوالے سے تمام تعمیراتی کام خصوصی طور پر سول ورک جس میں ٹوٹے پھوٹے جنگلو ں کی مرمت کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ پارکوں میں لائٹ سسٹم میں مزید بہتری اور بحالی کے لیے متعلقہ ڈائریکٹران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ جو گنگ ٹر یک کو مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …