نئے پاکستان میں پچاس لاکھ گھروںکے معاملے میں حکومت ٹال مٹول سے کام لینے لگی

لاہور( اپنے نمائندے سے )نئے پاکستان میں پچاس لاکھ گھروںکے معاملے میں حکومت ٹال مٹول سے کام لینے لگی،19 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ابھی تک سرکاری اراضی کی نشاندھی نہیں کی ،حکومت نے فار م جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی ، اب نئے پاکستان کے فار م 21 جنوری تک جمع ہوسکیں گے، متعد باریادہانی کروانی کے بعدڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے خاموشی اختیار عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، جس پہلے مرحلے میں نئے گھر بننے ہیںاس کے متعدد اضلاع میں پنجاب حکومت کو جگہ ہی نہ مل سکی ،جھنگ جیسے بڑے اضلاع کے علاقے چنیوٹ کے چک نمبر 22 جے بی میں 53 کنال 8 مرلے ، لالیاں میں 106 کنال 6 مرلے ، بھوانہ کے چک نمبر 195 جے بی میں 52 کنال اراضی کی ہی رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول ہوسکی ،باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جواب نہ دینے پر پنجاب حکومت صرف یادہانی کا مراسلہ جاری کرنے تک ہی محددو ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو 6 بار مراسلے جاری کئے نئے پاکستان کیلئے اراضی کی نشاندھی کی جائے لیکن ابھی تک 21 اضلاع کی ڈپٹی کمشنرر کی جانب سے جواب موصول ہوا باقی اضلاع ابھی تک جواب دینے سے قاصر ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی نئے پاکستان کے حوالے سے جو کمپئن ہے وہ صرف میٹنگز اور اشتہاروں تک ہی محدود ہے عملی طور پر کام ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، فیصل آباد ، مظفر آباد ،کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں فارم جمع کروائے جارہے ہیں ،جن کے تاریخ میں دوبارہ پھر توسیع کردی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم جمع کروانے میں جو حکومتی ٹارگٹ تھا وہ بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ ابھی عملی طور پر کام ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ بیورو کریسی کی جانب سے کام سست روی کا شکار ہے ، نئے پاکستان کے حوالے گھروں کو دینے کی ابھی تک پالیسی ہی واضح نہیں ہوسکی کہ نئے گھر عوام کو کیسے دیئے جائینگے کتنی قسط ہوگی کتنی مالیت ہوگی ، نئے گھرکے بنائے گئے فار م بھی نامکمل جو منصوبہ کی سست روی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …