سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوپنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی جائیداد کی بابت ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوپنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرصابان ، اسٹنٹ کمشنر صاحبان اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف سے بھی شفیع کھوکھر ، ایم این اے افضل کھوکھر ، ایم پی اے سیف المکوک کھوکھر ، کی جائیداد کی بابت ریکارڈ طلب کر لیا ، محکمہ ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تمام انتظامی افسران اپنے دیگر فرائض اور ڈیوٹی چھوڑ کر کھوکھر برادرن کی جائیداد کا سراغ لگانے میں مصروف ہو چکے ہیں صوبے بھر کے ریونیو سٹاف اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ایسی جائیداوں کی نشاندہی بھی کریں جو کہ قابل ازیں قبضے میں لی گی تھی اوربعد ازاں کھوکھر برادرن کے نام لگوائی گئی ہے اسطرح کھوکھر برادرن کی جائیداد میں سرکاری راستہ جات اور کھال شامل کئے گئے ہیںتوان کی بھی فوری رپورٹ کی جائے اور جو جائیداد کھوکھر برادرن نے خرید کی ہے کیاان کے قبضے ریونیو ریکارڈ کے خسرہ جات اور موقع جات کے مطابق ہیں اور جو دوستاوایزت ان کی جائیداد کے ثبوت ملکیت کے طور پر سامنے آئے ہیں کیا وہ موقع جائیداد کساتھ مطابقت رکھتا ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ ریونیو کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے لیکر نیچے پٹواری تک تمام افسران و ملازمین اس وقت کھوکھر برادرن کی جائیداد کو جانچنے اور ان کی ملکیت کی درستگی کے حوالے سے مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران کو چاہئے کے وہ ان کاموں کیساتھ ساتھ سائیلین کے جائز کام بھی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …