جوبلی ٹاون میں واقع 100 کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے ڈینٹل ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر

لاہور( اپنے نمائندے سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوبلی ٹاون میں واقع 100 کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے ڈینٹل ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر ، اور رکاوٹ کا باعث بنے والے افسران و ملازمین کی تفصیلات ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ سے مانگ لی ، 2007میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ڈینٹل ہسپتال بنائے جانے کی منظوری دی گی تھی اور اس حوالے سے فنڈز بھی جاری کر دئیے گے تھے تاہم ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ اور ایل ڈی اے کے چند بااثر افراد نے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبہ کو التوا میں ڈال دیا تھا اور جوبلی ٹاون میں ڈینٹل ہسپتال کیلئے دی جانے والی اراضی کو بھی لاوارث چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سیاسی مخالفت بتائی گئی ہے موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے اس ضمن میں نوٹس لیتے ھوئے ہیلتھ انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایل ڈی اے افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جوبلی ٹاون میں واقع 100 کنال اراضی کی موقع فیلڈ سٹاف سے رپورٹ مرتب کرتے ہوئے پیش کریں ۔ذارئع کا کہنا ہے کے اس منصوبے میں رکاوٹ بننے اور اس میں تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی رپورٹ آنے کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …