اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ہربنس پورہ میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے میں معاونت کرنے اور ملوث پائے جانے والے سرکاری و غیر سرکاری افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور(میڈیا92نیوز/رپورٹ:- ذیشان علی)جعلی پٹواری، جعلی منشی اور دو نمبر صحافیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ہربنس پورہ میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے میں معاونت کرنے اور ملوث پائے جانے والے سرکاری و غیر سرکاری افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا پٹوار سرکل ہربنس پورہ کے پٹواری تاج محمد، قانگو حاجی اظہر اور نائب تحصیلدار اسماعیل شاہد نے مساجد میں اعلانات کروائے اور خبردار کیا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کرنے میں ملوث افراد ریونیو سٹاف کے نام پر کسی کو ایک روپیہ بھی نہ دیں اور ایسے جعلی پٹواریوں، صحافیوں اور منشیوں کی باقاعدہ ہمیں اطلاع کریں جس پر ان کے خلاف نا صرف مقدمات درج کروائے جائیں گے بلکہ ان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبدالرزاق ڈوگر اور نائب تحصیلدار اسماعیل شاہد سمیت ریونیو سٹاف محمد تاج پٹواری کا کہنا تھا کہ ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی پر ہونے والی تعمیرات میں دو نمبری صحافیوں ، سابقہ پٹواریوں، منشیوں، اشٹام فروشوں، ڈیلروں کی کثیر تعداد شامل ہے جن کی باقاعدہ فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے ان کے نام، ایڈریس، موبائل نمبر، لوکیشن اور ان کی واردات کے متعلق تمام ثبوت اکٹھے کرتے ہوئے پریس کلب ،ایف آئی اے ،سی سی پی او لاہور اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی مہیا کئے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبدالرزاق ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے سٹاف کے حوالے سے بھی کوئی رشوت وصولی کی اطلاع ملی تو بلاتفریق فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …