ہائیکورٹ کے حکم پر ایل ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

لاہور(نیٹ نیوز) ہائیکورٹ کے حکم پر ایل ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ۔ بند روڈ پر ایک سو چونسٹھ دکانیں سربمہر کر دیں۔ چھ غیر قانونی سکیموں کی چاردیواری اور سڑکیں مسمار کر دی گئیں۔ غیر قانونی تعمیرات ۔ ایل ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن ان ایکشن ۔عدالتی حکم پرایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ کے تعاون سے بند روڈ پر آپریشن۔ فرنیچر مارکیٹ کی 164 دکانیں سربمہر کردیں۔ دکانیں کمرشل نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی تھیں ۔ دوسری جانب ایل ڈی اے کے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کا عملہ بھی متحرک رہا ۔ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کر کے تھیم پارک ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر گرا دیا ۔ ایل ڈی اے کے عملے نے مزید پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف بھی آپریشن کیا ۔القادر ٹاؤن،البرکت ٹاؤن،گولڈ ایشیاآرچرڈ، بن عالم ہاؤسنگ سکیم اور ایلی گینس ہومز کی چار د یواریاں، سیوریج سسٹم،سڑکیں ،دفاتر اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک ایل ڈی اے اور دیگر ادارے آپریشن جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …