اینٹی کرپشن لاہور کا ایل ڈی اے کے افسران کے گرد گھیرا مزید تنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی نے لاہور میں غیر قانونی بلڈنگز تعمیر کروانے کے خلاف ایل ڈی اے کو سات دن کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دے دیا

لاہور(میڈیا92نیوز )اینٹی کرپشن لاہور کا ایل ڈی اے کے افسران کے گرد گھیرا مزید تنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی نے لاہور میں غیر قانونی بلڈنگز تعمیر کروانے کے خلاف ایل ڈی اے کو سات دن کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔ایل ڈی اے کی ٹاﺅن پلاننگ برانچ کے ڈائریکٹر سلمان محفوظ اور ڈپٹی ڈائریکٹر افراز اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ایل ڈی اے کی انتظامیہ نے کرپشن کی شکایات پر 17 گریڈ کے جونیئر ترین ڈائریکٹر سلمان محفوظ کوڈائریکٹر شپ سے ہٹا دیا ہے ۔ایل ڈی اے کی انتظامیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر افراز اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان کا بھی ایریا تبدیل کردیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن لاہور نے ایل ڈی اے کی پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیموں میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں اقبال ٹاو¿ن، کنیرڈ کالج کے قریب بلڈگ، گوگا نیلام گھر، جیل روڈ وغیرہ میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن نے کہا کہ لاہور غیر قانونی عمارتوں کو تعمیر کروانے والے افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …