بلوچستان، تعلیمی اداروں میں آج سے ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کا آغاز

بلوچستان(نیٹ نیوز)
بلوچستان میں سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں آج سے ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

صوبے کے سرد علاقوں کے اسکول اور کالج اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے،جبکہ بلوچستان کے 15 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی ۔

ان گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جنوری کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …