پولیس اور انتظامیہ کی ناک نیچے ایک سال سے جاری مظفرگڑھ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سکینڈل منظر عام پر آگیا

لاہور(راﺅ کامران بیورو چیف /میڈیا92نیوز)پولیس اور انتظامیہ کی ناک نیچے ایک سال سے جاری مظفرگڑھ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سکینڈل منظر عام پر آگیا۔خفیہ تہہ خانے میں دفتر بناکر فراڈ گینگ کی سادہ لوح افراد کے ساتھ فراڈ کی اہم ویڈیو میڈیا 92نیوز نے حاصل کرلی۔پے ڈائمنڈ بے نامی کمپنی کے نام پر فراڈیوں نے بیواﺅں,یتیموں, بے روز گار نوجوانوں اور چھوٹے سرکاری ملازمین سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر ڈالا۔بے نامی کمپنی کے 250 سے زائد متاثرین سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ڈائمنڈ اور ڈالر کی خریدو فروخت کے نام پر وصول کرکے فراڈ کیا گیا۔متاثرین کی بڑی تعداد پے ڈائمنڈ بے نامی کمپنی کے نام پر بنائے جانیوالے دفتر پر تالے پڑنے کے بعد تھانے پہنچی تو قانون کے محافظوں نے بھی داد رسی نہ کی۔فراڈ گینگ کے مرکزی کردار محمد رمضان, ندیم عطاری اور وصی شاہ کو پولیس کے آفیسر, بدنام زمانہ پولیس ٹاﺅٹ اور عدالتی اہلکار کی بھی سرپرستی حاصل ہے جو فراڈ سکینڈل کو دبانے میں مصروف ہیں۔بیٹیوں کے جہیز, بڑھاپے میں بیماری کے علاج, چھوٹے کاروباری اور سرکاری ملازمین کمپنی کے دفتر پر تالے پڑنے اور فراڈ کے انکشاف پر درجنوں متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …