مظفر گڑھ کی سڑک پر تین روز سے کھڑے پرسرار ٹرک نے چھ جانیں لے لی

مظفر گڑھ (راﺅ کامران بیورو چیف /میڈیا92نیوز) یہ ٹرک کہاں سے آیا ہے کس کا ہے جو چھ انسانی زندگیوں کو نگل چکا ہے انتظامیہ کہاں ہے اس وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔مزید معلوم ہوا ہے کے مظفرگڑھ میں کھڑے پرسرار ٹرک کیساتھ اے پی وی وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 مسافر زخمی ہوگئے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں نورشاہ کے قریب تیزرفتار اے پی وی وین پہلے سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک اور بعدازاں موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی.ریسکیو کے مطابق حادثے میں وین میں سوار 3 افراد اور موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا. حادثے کا شکار وین ملتان سے تونسہ جارہی تھی۔حادثے میں وین میں سوار 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے. ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار 4 زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور ایک زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے.جبکہ اس حادثے کی وجہ سڑک پر تین روز سے کھڑے پرسرار ٹرک کی بتائی جارہی ہے جس کے مالک کا تاحال کوئی علم نہ ہو سکا ہے جس پر شہریوں کی کثیر تعداد بھی سراپا احتجاج ہے اور شہریوں نے مظفر گڑھ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس ٹرک کو سڑک سے ہٹایا جائے جس سے مزید حادثات سے عوام کو بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …