یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر قانونی بھرتیاں اور مبینہ کرپشن

لاہور(نیٹ نیوز) یوای ٹی کے رجسٹرار محمد آصف، ڈپٹی رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی خلاف ضابطہ تقرریاں۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر قانونی بھرتیاں اور مبینہ کرپشن۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کے لئے متحرک، کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ذیشان جاوید، ڈپٹی سیکرٹری فہیم احمد شامل ہیں۔ کمیٹی رجسٹرارمحمد آصف، ڈپٹی رجسٹرار عابد عمر اور کنٹرولر امتحانات کی غیر قانونی بھرتیوں کے ساتھ مبینہ کرپشن الزامات کی انکوائری کرے گی۔ انکوائری کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غیر قانونی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر چکا ہے اور افسروں سے تنخواہیں واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …