طبی سہولتیں میرا حق، فراہمی میں تاخیر کی جاتی ہے، جیل، جیل ہے سختیاں تو برداشت کرنا ہوں گی، شہبا زشریف

اسلام آباد(میڈیا92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جیل جیل ہے، سختیاں تو برداشت کرنا ہونگی، طبی سہولتیں میرا حق ہے لیکن فراہمی میں تاخیر کی جاتی ہے۔ وہ قومی اسمبلی اجلاس میں سے شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ پنجاب پولیس، جیل انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سارجنٹس ایٹ آرمز کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے، شہباز شریف کو موٹروے کے راستے اسلام آباد لایا گیا۔ منسٹرز انکلیو کے بنگلہ نمبر 26 کو جو اپوزیشن لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ ہے سب جیل بنادیا گیا ہے اور وہاں اسلام آباد پولیس کیساتھ جیل عملہ بھی تعینات کیاگیا ہے۔ جہاں شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پار لیمنٹ نے ملاقات کہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں شہباز شریف کی ملاقاتوں پر پابندی نہیں تاہم چیمبر میں صرف ان افراد کو ملاقات کی اجازت ہے جن کی منظوری شہباز شریف خود دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …