لاہور (نیٹ نیوز) دسمبر کی بارش،شہر بھر میں ہونیوالی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ۔ سورج غائب ،آسمان پر بدستور بادل وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت میں مزید کمی۔ کم ازکم درجہ حرارت 9جبکہ زیادہ سے زیادہ 18ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ ہلکی بارش سے صبح کے اوقات میں فوگ اور سموگ میں بھی کمی ہو گئی۔ درختوں پتوں پر اٹی گرد صاف ہوئی۔ ادھر شہریوں نے خشک سردی اڑن چھو ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ 48گھنٹوں میں مزید بارش اور موسم جوں کا توں رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔
