لاہور(نیٹ نیوز) شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش نے لیسکو کے ترسیلی نظام کا پول کھول دیا، بارش کے باعث لیسکو کے 20 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، تاج باغ، مغل پورہ، صحافی کالونی، اقبال ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند، لیسکو کا کہنا ہے کہ سٹاف بجلی کی بحالی میں مصروف ہے جلد ترسیلی نظام ٹھیک ہو جائے گا۔
