میکسیکو کی دوشیزہ مس ورلڈ 2018 منتخب

میکسیکو(نیٹ نیوز)

میکسیکو کی 26 سالہ حسینہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں 117 ممالک کی حسینائوں نے شرکت کی۔

مقابلے میں میکسیکو کی 26 سالہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا، جبکہ تھائی لینڈ کی حسینہ نیکولین پشپا دوسرے نمبر پر رہیں۔

مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق وینیسا پونس دی لیون نے ‘انٹرنیشنل بزنس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور وہ بچیوں کے لیے کام کرنے والے ایک فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی 21 سالہ حسینہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …