خوف و دہشت سے بھرپور فلم’ویلکم ٹو مرسی‘ کا نیاٹریلر جاری

ہالی ووڈ(نیٹ نیوز)
ہالی ووڈہارر تھرلرفلم ویلکم ٹو مرسی (Welcome to Mercy) کا سنسنی خیزنیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پر اسرار طاقتوں سے لڑنے والی خاتون کی کہانی پر بنی خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’ویلکم ٹو مرسی‘ کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

ٹامی برٹیلسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو پر اسرار طاقتوں کے چنگل میں پھنسنے کے بعد ان سے بھرپور مقابلہ کرتی ہے۔
خوف و دہشت سے بھرپور فلم’ویلکم ٹو مرسی‘ کا نیاٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں للی نیو مارک، ایوا ایریل، ایلین ڈیویس، کرسٹن روہلن ، وکٹوریا سوکولووا، صوفیا ماسا اور ڈینس گروب سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نک اولکسوو اور ڈیرن گولڈ برگ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …