داتا دربار کے قریب ٹریفک دباؤ کے پیش نظر پیدل چلنے والوں کے لیے پل بنانے کا فیصلہ
لاہو(میڈیا92 نیوز) داتا دربار کے قریب ٹریفک دباؤ کے پیش نظر پیدل چلنے والوں کے لیے پل بنانے کا فیصلہ۔ٹیپا نے ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کر لیا۔داتا دربار کے قریب بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ اور حادثات کی روک تھام کےلیے ٹیپا کا نیا پلان۔داتا دربار کے سامنے پیڈیسٹرین برج بنانے کی تجویز دے دی۔ٹیپا نے منصوبہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی سمری بھی بھیج دی۔ابتدائی فزی بیلیٹی رپورٹ کے مطابق منصوبے پر دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پل کا کوریڈور میٹرو بس پل کے نیچے سے گزارا جائے گا، پل کی تعمیر سے لوگ آسانی کے ساتھ سڑک عبور کر سکیں گے۔پیڈیسٹرین برج کی تعمیر کے لیے ٹیپا نے منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کر لیا ہے اور محکمہ پی اینڈ ڈی کی منظوری کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …