سیکیورٹی صورتحال نازک؛ جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

 اسلام آباد: حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظرجڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی تیسری حد تک الرٹ کردی ہے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق اگر کوئی پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کے علامتی لباس میں ہوگا تو اسے بھی تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا جبکہ 2000 سے زائد افراد سرکاری اور غیر سرکار ی گاڑیوں میں گشت کریں گے جن کی شناخت کے لیے ان کی گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیوں پر بھی پاکستان کے جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں، ٹریفک کے بہاؤ میں ایمبولینس، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

 

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

دوسری جانب سی پی اوسید خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اہم مقامات بشمول ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سی پی او کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پکٹس لگا دی گئیں جہاں چیکنگ کی جا رہی ہے، شب 8 سے 12 بجے تک اسنیپ چینگ جاری رہے گی اور سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کررہے ہیں۔

سی پی او کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …