بلدیہ عظمیٰ لاہور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متحرک ہوگیا

لاہور (میڈیا 92 نیوزویب ڈیسک)
ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر پلاننگ ونگ کا ایکشن، چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں ایم و پی مصطفیٰ معظم کی سربراہی میں داتا گنج بخش زون میں آپریشن کردیا گیا
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر 2 کنال رقبے پر زیر تعمیر مارکی کی عمارت مسمار کردی گئی۔ بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر قائم دوکانوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بیلا رام گامے شاہ پر زیر 10 مرلہ تعمیر پلازہ کو بھی مسمار کردیا گیا اور لنک جیل روڈ پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر 10 مرلہ بلڈنگ کی بالائی منزل بھی گرا دی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے مطابق لنک میکلوڈ روڈ پر 1 کنال کمرشل عمارت میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کی گئی
اور انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ عوام نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیرات سے اجتناب کریں۔ اور اپنی قیمتی سرمایہ کو قانون کی خلاف ورزی کرکے نقصان سے بچائیں۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے اعلامیہ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …