قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، اربوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار

ملتان (وقاص طارق سے)
قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی سربراہی میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ آپریشن میں مشترکہ طور پر محکمہ مال اور پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی بریڈنگ سکیم کے لئے مختص ہزاروں ایکڑ اراضی سالوں سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال تھی ۔ مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ 91 لاکھ روپے کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ۔ اینٹی کرپشن ملتان کی سربراہی میں محکمہ مال ، اور پولیس نے 1389 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا۔لائیو سٹاک بریڈنگ سکیم کے لئے مختص تقریبا دو ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر با اثر قبضہ گروپس سالوں سے مسلط تھے۔

جبکہ ماندہ سات سو ایکڑ اراضی کی واگزاری کے لئے اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کا آپریشن جاری ہے۔ قابضین اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف تین مقدمات تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں درج کر لئے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ چکنمبر 41/10R سے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 98 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ چکنمبر 42/10R سے 49 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 246 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔چکنمبر 63/10R سے 16 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کی 118 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ۔ چکنمبر 67A/10R سے 90 کروڑ مالیت کی 600 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ چکنمبر 327 A سے 55 کروڑ 59 لاکھ روپے مالیت کی 327 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

باقی ماندہ اراضی کی واگزاری کے لئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اب تک واگزار شدہ ارضی محکمہ مال کے سپرد کردی گئی۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …