ملتان روڈ پر واقع اعظم گارڈن میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کروائےجانے کا انکشاف

ملتان روڈ پر واقع اعظم گارڈن میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کروائےجانے کا انکشاف ، لے آوٹ پلان کےبرعلس تعمیرات کی بھرمار کردی گی.

میڈیا 92 کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایل ڈی اے کی ٹاون پلاینگ برانچ زون ٹو کےانسپکٹر محمد سعید اور اسٹنٹ ڈائریکٹر وارث کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کروانے کی اطلاعلات نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑ ڈالا ملتان روڈ پر واقع اعظم گارڈن سکیم میں بغیر نقشہ منظوری سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کے ریونیو سے بھی محروم کردیا گیا.

ٹاون پلاینگ برانچ کا انسپکٹر محمدسعید اعظم گارڈن سمیت زون ٹو کے تمام علاقہ جات میں نوٹسزز کی موصولی اور تعمیرات کو روکنے کے فرائض سرانجام دے رہا ہے مبینہ طور پر ملنے والی اطلاعلات کے مطابق محمد سعید اور اسٹنٹ ڈائریکٹر وراث اعظم گارڈن سمیت ملتان روڈ پر ہونے والی تعمیرات کی کرپشن میں برائے راست ملوث ہیں

رشوت نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کرنا اور رشوت وصولی کے بعد ُان کا تحفظ کرنا ان کی زمہ داری میں شامل ہوچکاہے اعظم گارڈن میں جاری غیرقانونی تعمیرات کی فوٹیج روزنامہ پاکستان نے حاصل کرلی اعظم گارڈن کے اسلام بلاک میں 178 مدنیہ پارک میں ہاوس نمبر 2 شہباز بلاک 577 احمد بلاک 183 عباس بلاک 155 عباس بلاک 394 پر تعمیرات جاری ہیں.

عباس بلاک 277 عباس بلاک 255 حیسب بلاک میں پراپرٹی نمبر 65 کے علاوہ گرد نواح بڑے پیمانے پر تعمیرات کا سلسلہ زور شور سے جاری ہےاعظم گارڈن میں بشتر تعمیرات غیرقانونی ہیں روزنامہ پاکستان کی نشاندھی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی ڈائریکٹر زون ٹو سکندر ہارون نے واضع موت دیتے ہوئے عندیہ دیدیا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …