میڈیا 92 کے چیف کرائم رپورٹر خالد صمدانی پر قاتلانہ حملہ، صحافی سراپا اتجاج

لاہور (میڈیا92 نیوز)

میڈیا 92 کے چیف کرائم رپورٹر خالد صمدانی پر قاتلانہ حملہ، صحافی سراپا احتجاج، سی سی پی او لاہور کا نوٹس ، مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا.

تھانہ شادباغ کی حدود میں آنیوالے علاقے وسن پورہ میں مارنے کی غرض سے تاک لگائے ملزمان نے صحافی خالد صمدانی پر سیدھے فائر کھول دئیے.

میڈیا 92 کے چیف کرائم رپورٹر خالد صمدانی اس اچانک حملے سے بال بال بچ گے اور دوڑ کر اپنی جان بچائی.

جبکہ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر نامعلوم ملزمان بھی فائرئنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگے جبکہ اندھا دھند فائرینگ سے علاقے میں خوف ہراس کی لہر دوڑ گی.

جبکہ صحافیوں کی جانب سے شدید اتجاج کے باعث سی سی پی او لاہور نے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا اور تھانہ شادباغ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا.

ایس ایچ او شادباغ کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعاقب جاری ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …