پنجاب بھر کے ڈرگ سیل لائیسنس تجدیدِ کیلئے جمع کروا دئیے گئے، ڈویژنل چیرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن محمد اختر بٹ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل چیرمین محمد اختر بٹ نے تحریری بیان میں کہا کے پنجاب بھر کے ڈرگ سیل لائیسنس تجدیدِ کیلئے جمع کروائے گئے.

لایسینسوں کو تقریباً دو سال ھونے والے اور ان کی معیاد بھی ختم ھونے کو ھے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ان کو زیر التواء رکھنا سر سر زیادتی ھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایشو بد نیتی پر مبنی ھے جس سے پنجاب بھر کے کیمسٹوں میں تشویش پائی جاتی ھے بار بار درخواست دینے کے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی.

بہت سارے لائسینس کیٹیگری سی پر کوالیفائیڈ ڈسپنسر اور اس دور کے ڈرگ سیل لائیسنس بغیر کیٹیگری بھی بنے ھوے ہیں جو لوگ انہی ڈرگ سیل لایسینسوں پر عرصہ تقریباً چالیس سال سے کام کر رھے شاید ان کے مرنے کا انتظار کر رھے ہیں.

کئی بار سیکرٹری ہیلتھ پنجاب چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کو درخواست کر چکے ہیں لیکن نتیجہ خاموشی جواب یہ ملتا ھے کے ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ھوا نہ جانے چالیس سال سے چلنے والے ڈرگ سیل لائیسنسوں کیلئے کون سا نوٹیفکیشن جاری ھونا ھے.

ھماری اپیل وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت پنجاب سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے ھمارے ڈرگ سیل لائیسنسوں کی فلفور تجدیدِ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اگر نہیں کرنے تو ان کو منسوخ کر دیں تاکہ اپنے میڈیکل سٹوروں کی چابیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دیں تاکہ لنگر خانے سے لاکھوں بیروز گار ھونے والوں کے نام رجسٹرڈ کروا سکیں یا اپنی اور اپنی فیملی کے حقوق کیلئے عدالتی چارہ جوئی کر سکیں جو کے ھمارا قانونی اور آئینی حق ھے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …