پاکستان میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین کا نام کیا رکھا گیا ہے؟

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
پاکستان نے چین کے تعاون سے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جس کا نام پاک ویک رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے چینی کمپنی کین سائنو بائیو کی مدد سے پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کرنے والی قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاک ویک نے انٹرنل کیو اے ٹیسٹنگ کو پاس کرلیا ہے۔ اس ویکسین کی تیاری پاکستان کی سپلائی لائن میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …