ہیومن رائٹس انٹرنل فورم پاکستان ملتان ڈویژن اور لودھراں کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا

(میڈیا 92 نیوز آن لائن)

ہیومن رائٹس انٹرنل فورم پاکستان ملتان ۔ ملتان ڈویژن اور لودھراں کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا.

نوٹیفکیشن کوآرڈینیٹر وزارت انسانی حقوق حافظ محمد اکرم مہر اور صدر پنجاب ہیومن رائٹس انٹرنل فورم پاکستان میاں بابر علی کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری پنجابHRIFP ڈاکٹر عثمان لیاقت نے جاری کیا.

جس میں تنزیل الرحمن خان کوآرڈینیٹر ملتان ڈویژن خواجہ شرجیل صدیقی کو کوآرڈینیٹر ملتان فرزانہ ارم صدر اور راو عادل خان جنرل سیکرٹری ملتان مقرر ہوئے۔

یاسر چنر کو سوشل میڈیا کنوینئر لودھراں اور محمد سلیم شہباز کو سوشل میڈیا کنوینئر ملتان مقرر کیاگیا.

اس موقع پر حافظ محمد اکرم مہر نے پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور امید کا اظہار کیا کہ پوری مل کر انسانیت کی فلاح کے لیے خدمت خلق سمجھ کر کام کرے گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …