عمران خان پر اعتماد نہ کرنیوالوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں: شاہ محمود

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ عمران خان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین ہیں اور ان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تمام منتخب اراکین عمران خان کے ڈسپلن کے پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا جب کہ حکومتی مؤقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے اس لیے یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اراکین کو دعوت دی، ان کی گفتگو سنی اور یقین دلایا کہ ناانصافی نہیں ہوگی، ان کی خواہش تھی کہ تحقیقات کیلئے ان کی پسندیدہ شخصیت کو نامزد کیا جائے، وزیراعظم نے ان کے کہنے پر علی ظفر کو ذمہ داریاں سونپیں، اب علی ظفر نے ابھی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے جہانگیر ترین کا نام لیے بغیر کہا کہ عمران خان آپ کے لیڈر ہیں تو ان پر اعتماد کریں، اگرآپ عمران خان پراعتمادنہیں کرتے توآپ کے پاس تحریک انصاف میں رہنےکی گنجائش نہیں رہتی کیونکہ پی ٹی آئی عمران خان ہے، عمران خان بانی چیئرمین ہیں، عمران خان نہ ہوتے، ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ لوگ بھی اسمبلی میں نہیں ہوتے، عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو لیڈر کے فیصلوں پر آمادگی ظاہر کرنا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …