کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی، حکومت نے نیلم جہلم پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے 10 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام ، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر وقار مسعود ، ندیم بابر اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری و دیگر نے شرکت کی۔ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو جرمن کمپنی کو واجبات ادائیگی کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس معاملات پر سب کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ای سی سی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس کے حوالے سے ذیلی کمیٹی قائم کردی جبکہ وزیر اعظم پیکج کے تحت زرعی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …