باکمال لوگ،لاجواب سروس، پائلٹس کے جعلی لائسنس سکینڈل میں ہوشربا انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کے جعلی لائسنس سکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ حکام کا فرنٹ مین کے ذریعے پائلٹس سے پیسے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق فی پرچہ 5 لاکھ روپے لے کر پائلٹس کی جگہ کسی اور کو بٹھا کر امتحان پاس کروایا جاتا تھا۔خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …