ایک راجکماری چالیس ترجمانوں کی فوج پر بھاری

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خادمہ جی سلطنت شغلیہ میں آپ کی موجیں لگی ہیں آپ ہر جماعت میں گھسنے کا فن جانتی ہیں. ہماری راجکماری کی ایک ٹویٹ پر چالیس ترجمانوں کی فوج میں بھگدڑ مچ جاتی ہیں۔فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کا ہر منشی مریم نواز کےخلاف بیان داغ کر اپنی رپورٹ بنی گالہ ارسال کرتا ہے۔ شرم و حیاسے عاری حکومتی ترجمان بجلی اور پٹرول مہنگا کرکے بھی مہنگائی مافیا کے سرغنہ کے دفاع کے لیے میدان میں آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …