سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانےکے لیے تجاویز

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن (فافن) تنظیم کی جانب سے سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانےکے لیے تجاویز دی گئی ہے کہ انتخابات میں اصلاحات کے لیے جلد بازی نہ کی جائے۔ فافن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات،اصلاحات کے لیے تفصیلی مشاورت کےبعدمتفقہ جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، سینیٹ انتخابات سے ایک ماہ قبل تفصیلی بحث کے بغیراوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم غیرمفیدثابت ہوسکتی ہے۔ حکومتی آئینی ترمیم کاجائزہ لینےکی ضرورت ہے۔ فافن کا کہنا ہے کہ کیاترمیم سےسینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کاخاتمہ ممکن ہوسکےگا؟ ترامیم کےتحت پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنےوالےاراکین کے لیےسزاکاتعین نہیں کیاگیا۔ فافن کے مطابق موجودہ ترمیم ووٹوں کی خرید و فروخت کی روش کی بیخ کنی میں زیادہ مفید ثابت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …