زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 3 ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے اور آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، اس لئے آپ بزنس پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے،اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …