خواجہ سرائوں کی بھی سنی گئی، ہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)خواجہ سراؤں کو ہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا۔ رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت انسانی حقوق نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں خواجہ سراؤں کے تحفظ ، حقوق کے لیے موثر قانون سازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں جمع کرائے گئے خواجہ سراؤں کے تحفظ، حقوق ایکٹ کے رولز 2020 کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں خواجہ سراؤں کی علیحدہ قطاریں لگیں گی، حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے خواجہ سراؤں کو سہولیات دی جائیں گے، خواجہ سراؤں کے لیے علحیدہ دارالامان بنائے جائیں گے، بے یارو مددگار خواجہ سراؤں کو علحیدہ دارالامان میں رکھا جائے گا۔رولز کے مطابق تمام سرکاری ادارے خواجہ سراؤں کی رہنمائی کے لیے پالیسی بنانے کے پابند ہوں گے، مرد پولیس اہلکار خواجہ سراؤں کو گرفتار نہیں کر سکیں گے، گرفتاری کی صورت میں علیحدہ لاک اپ میں رکھا جائے گا، خواجہ سراؤں کو تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے مواقع دئیے جائیں گے، تمام سرکاری اداروں میں خواجہ سرا کے لئے ملازمت پالیسی بنائی جائے گی۔ یاد رہے پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کو ہیرو ایشیا ایوارڈ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے لئے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔ایوارڈ کے لئے انڈیا، بنگلا دیش، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن اور بھوٹان سمیت تمام ایشیائی ممالک سے 250 ٹرانس جینڈر افراد کو نامزد کیا گیا تاہم یہ ایوارڈ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کے حصہ میں آیا۔ نایاب علی کورونا وبا کے پیش نظر بنکاک نہ جا سکیں، تقریب میں نایاب علی کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ انٹرنشینل گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دیا گیا تھا۔نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ انٹرنشینل گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …