فضل الرحمان دورجدید کے کرپٹ جادوگرہیں،فردوس عاشق اعوان

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ فضل الرحمان جدیددورکے کرپٹ جادوگرہیں،مولانانے دین کے نام پرچندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں بنائیں،مولاناکی سیاست مفادپرستی اورفسادسے لتھڑی پڑی ہے،مولاناکرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پربضدہیں۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ڈی ایم کے شورشرابے کی اصل وجہ ان کے سیاہ کرتوت ہیں ،کرپشن کے بچاؤکیلئے یہ ٹولہ دربدرٹکریں ماررہاہے،ان کاکہنا ہے کہ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزیدبلندہوں گی،ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب لیناہمارے منشورکاحصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …