مولانا فضل الرحمان سے سرکاری گودام لوٹنے کا فتویٰ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سرکاری گودام لوٹنے کا فتویٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میدان سجایا تو محمود اچکزئی نے بھی ہنگامہ خیز تقریر کر ڈالی۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے فتویٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ سیٹیاں مارنے سے انقلاب نہیں آئے گا، مولانا فضل الرحمان فتویٰ دیں کہ لوگ بھوک میں سرکاری گودام لوٹ لیں۔‘محمود اچکزئی کے متنازعہ بیان کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے انہیں اور پی ڈی ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ڈی ایم کے مظاہرے کے کچھ ہی دیر بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی نے جیسی تقریر کی ہے اگر یہی چلتا رہا تو شاید حالات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …