چین نے پاکستان کی لاجواب سروس پر پابندی لگا دی

کراچی ( آن لائن) چین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر تین ہفتوں کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض پاکستانی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ پی آئی اے کی پروازوں پر تین ہفتوں کی پابندی عائد ہونے کے بعد انہیں منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین تمام مسافروں کا اپنے ملک پہنچنے کے بعد بھی کورونا ٹیسٹ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …