تمام نجی ہاﺅسنگ سکیموں کو زیر زمین پانی کا بل دینا ہو گاایل ڈی اے وصولی یقینی بنائے گا

(میڈیا92نیوز)جوہرٹاﺅن(درنایاب) چیئرمین جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن جسٹس(ر)ریٹائرڈ علی اکبرقریشی کی صدارت میں اہم اجلاس، ایل ڈی اے حکام کو پرائیویٹ سکیموں سے ایکوفر چارجز وصولی کا حکم دے دیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی اعلیٰ افسروں کے ساتھ شرکت کی۔جسٹس(ر) علی اکبرقریشی نے کہا کہ شہر میں قانونی اور غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز سے ایکوافائر چارجز کی وصولی یقینی بنائے جائے۔جسٹس(ر) علی اکبر قریشی عدالتی احکامات کے مطابق ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو ایکوافائر چارجز دینا ہونگے۔ کمیشن کی جانب سے ایل ڈی اے کو جامع سروے کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ جسٹس قریشی نے کہ اکہ سروے کی روشنی میں تمام ہاﺅسنگ سوسائٹیز سے ایکوفر چارجز وصول کئے جائیں۔جسٹس(ر) علی اکبرقریشی نے کہا کہ تمام ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو ایل ڈی اے جانچ پڑتال کے بعد اپنے نیٹ ورک میں شامل کرے۔20دسمبر سے پہلے ایل ڈی اے غیر قانونی سوسائٹیز کے لئے ایمنسٹی سکیم کی منظوری کو یقینی بنائے۔ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے کہا کہ پانی کو بچانے کے لئے اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …