جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ،2 اہلکار شہید اورایک زخمی

(میڈیا92نیوز) جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے پاش زیارت کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا جس کے باعث 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور 25 سالہ سپاہی سلمان شوکت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …