لوکل کمیشن کی فیس 120 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کیئے جانے پر ڈیلرز برادری سراپا احتجاج بن گی

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ھدایت کو رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان (رجسٹرڈ) اور الخدمت گروپ جوہر ٹاؤن نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں مسترد کر دیا ، رجسٹری دستاویزات کی تصدیق کی مد میں وصول کی جانے والی لوکل کمیشن کی فیس 120 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کیئے جانے پر ڈیلرز برادری سراپا اتجاج بن گی عملہ رجسٹریشن برانچ اور ڈیلرز کے درمیاں اس معاملے پر لڑائی جھگڑے محمول بن گے

الخدمت گروپ کے صدر غلام مصطفی کا کہنا ھے حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار پہلے ہی منددی اور زبوں حالی کا شکار ہے سکرٹری انفارمشن ملک عثمان کا کہنا تھا بجائے اس کے حکومت رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کی بہتری کیلئے کوئی احسن اقدام کرتی وہ اس کاروبار کو بند کرنے پر تلی ھوئی ھے جنرل سکرٹری میاں ماجد اسلام نے کہا کہ حکومت کو چاھیے کہ پراپرٹی سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اس کے برعکس پراپرٹی کے کاروبار کو مکمل تباہ کرنے کیلئے حکومت آئے روز کوئی نہ کوئی اس پر نیا ٹیکس بم گرا دیتی ہے

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر عتیق جوہئیہ کا کہنا تھا کہ اسطرح کے اقدامات سے کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں اور پراپرٹی کا کاروبار مکمل طور پر بند ھو چکا ھے شہباز احمد ارائیں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو کاروبار کے فروغ کے دعوے کر رھی تھی یہ دشمن نما پالیسیاں اور ناقص اقدامات تو کاروبار کو بند کرنے کے مترادف ھیں سرپرست اعلی نعیم گورایہ کا کہنا تھا حکومت کے اس اقدام کا مکمل بائیکاٹ کرتے ھیں حکومت ہمیں بند گلی میں نہ دھکیلے مجبورن تنگ آمد باجنگ آمد ہمیں بھی حکومتی غلط پالیسیوں خلاف اپنے حق داد رسی کیلئے سٹرکوں پر آنا پڑے گا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …