پی ایچ اے کے زیر اہتمام گریٹر اقبال پارک نیشنل ہسٹری میوزیم میں مین مون سون فن مصوری کے مقابلوں کا انعقاد

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی سے) پی ایچ اے کے زیر اہتمام گریٹر اقبال پارک نیشنل ہسٹری میوزیم میں مین مون سون فن مصوری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں طلبہ نے اپنے خیالات کو رنگوں کی زبانی متعارف کروایا۔ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید ،ڈائریکٹر نیشنل ہسٹری میوزیم حباءعلی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ ابراراور پی آر او نادیہ طفیل نے شرکت کی ۔

ججز کے فرائض طوبیٰ اشرف ، ثناءسعید، اور آمنہ سہیل نے انجام دیئے۔پی ایچ اے کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے میں اٹھارہ سکولوں سے سو طلبا نے حصہ لیا۔ مقابلے میں طلبہ نے بارش ، پارکس، لاہور کی خوبصورتی ، سکول کے بچوں کا بارش سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر بنائیں اور شرکا سے داد وصول کی۔

ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید نے فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید کا کہنا تھا کہ شجر کاری کے حوالے سے طالبعلموں کا ساتھ قابل تعریف ہے پرنٹنگ کے مقابلوں سے شجر کاری کے بارے اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے ۔طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس پینٹنگ مقابلے میں آ کر بہت اچھا لگا اور انہیں چاہئے کہ آگے بھی ایسے مقابلے کرواتے رہیں۔

ڈائریکٹر نیشنل ہسٹری میوزیم حباءعلی نے کہا کے بچوں نے میری امید سے بڑھ کر اچھی پینٹنگز بنائیں ججز کے لئے بھی فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا ۔مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں نے اپنے خیالات کا اظہار پینٹنگ سے کیا ہے۔غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …