کراچی میں بارش اور آندھی کا امکان

کراچی میڈیا 92(آن لائن)
کراچی: محکہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

قبل ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلو میٹر دور ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگھوپیر اور ساٸٹ ایریا میں کالے بادل اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جب کہ اورنگی ٹاؤن میں بھی کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا زیادہ امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں سے معتدل ہیٹ ویو کی صورتحال ہےجس دوران پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …