ایک گرام وزنی مچھلی کی جان بچانے کیلئے 40 منٹ کا آپریشن

برسٹول (میڈیا92نیوز آن لائن) برطانیہ کی تاریخ میں سب سے چھوٹے جانور کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران ننھی مچھلی کے پیٹ سے رسولی نکال دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے دوران ننھی گولڈ فش کو تیرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی جس پر اس کا مالک چیک اپ کیلئے اسے ہسپتال لے آیا اور اس کے علاج کیلئے آپریشن تجویز کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک گرام کی مچھلی کے پیٹ سے جان لیوا رسولی نکالی گئی اور سرجنوں کو اس پورے عمل میں 40 منٹ لگے ۔مچھلی کا نام ’’مولی‘‘ ہے جو گولڈ فش کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی رسولی اس مرحلے تک پہنچ چکی تھی جو اس کے تیرنے کے عمل کو متاثر کررہی تھی۔ اس پورے آپریشن پر 100 پونڈ یعنی 20 ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوئے۔ مولی مچھلی کو تھوڑی دیر بعد ہوش آ گیا اور اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …