کراچی کے سابق ڈی جی پارکس کے محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا

لاہور میڈیا92(آن لائن)
کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس لیاقت قائم خانی کے عالیشان محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چھاپہ مارا تو گھر سے 8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں نکل آئیں۔

گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے۔

ڈی جی پارکس کا گھر خود بھی کسی پارک سے کم نہیں، بڑے لانز کے ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

گزشتہ روز گرفتار کیے گئے لیاقت قائم خانی کا تین دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی پارکس کی عدالت میں پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ 15 لاکھ سالانہ کمانے والے کے پاس اتنی مہنگی گاڑیاں اور گھر کہاں سے آگیا؟ جس پر سابق ڈی جی پارکس نے جواب دیا کہ ان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے، یہ ان کا خاندانی گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …